طاغوت کیا ہے؟

طاغوت کیا ہے؟

taghoot-kia-hay

طاغوت ہر وہ شخص ہے جو خود بھی الله سے سر کشی اور بغاوت کرتا ہے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلاتا ہے . طاغوت ہر معاشرہ ہے.جہاں الله سے سر کشی اور بغاوت کو معیوب نہ سمجھا جاتا ہو.اور الله سے سر کشی اور بغاوت کو شخصی آزادی کا نام دیا جاتا ہو . طاغوت ہر وو حکومت ہے جس کی بنیادیں الله ہے احکامات کی روشنی میں استوار نہ کی گئی ہوں. طاغوت ہر وہ نظام ہے جو الله کے نظام سے نہ صرف متصادم ہو بلکہ وہ انسان کا اپنا بنایا ہوا ہو.طاغوت ہروہ عدالت ہے جہاں الله کے احکامات کے مطابق فیصلے نہ کیے جاتے ہوں . اور طاغوت شیطان کا دوسرا نام ہے جو سر تا پا الله کا سر کش اور باغی اور نافرمان ہے.