اللہ کے ہاں بدتر جزا پانیوالے کون ہیں؟
قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰهِ ۭ مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَـنَازِيْرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَ ۭ اُولٰۗىِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ عَنْ سَوَاۗءِ السَّبِيْلِ 60
پھر کہو “ کیا میں ان لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر اللہ نے لعنت کی ، جن پر اس کا غضب ٹوٹا ، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے ، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی، ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ راہ راست سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں” ۔