دنیا کے سارے لبید بن عاصم (جادوگر) میرے نبی ﷺ کا کچھ بھی نہیں کرسکتے

تعویذوں سے کچھ ہوسکتا ہے؟
نہیں ہوسکتا۔
اچھا یہ پیر فقیر نفع ونقصان دے سکتے ھیں؟
نہیں دے سکتے ھیں یہ اختیار اللہ کا ہے۔
قبر والا کچھ کر سکتا ہے؟
نہیں کر سکتا وہ تو مر گیا ہے۔
نجومی کچھ کرسکتا ہے؟
یہ بھی کچھ نہیں کرسکتا ہے۔
جادوگر کچھ کرسکتا ہے؟
یار۔۔۔
کیا ہوا؟
جادوگر کچھ کرسکتا ہے؟
یہ تو ہوجاتا ہے۔
کیا ہوجاتا ہے؟
یار جادو ہوجاتا ہے۔
وہ کیسے؟
دیکھیں بات یہ ہے کہ جادو سے میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈالی جاسکتی ہے۔کسی کا دماغ ہاجیک کیا جاسکتا ہے۔ کسی کے گھر کو برباد کیا جاسکتا ہے۔ نظربندی ہوجاتی ہے۔ جادوگر جنات کو قابو کرلیتے ھیں۔ کسی کے خیالات تبدیل کئے جاسکتے ھیں۔
یہ کیسی توحید ہے؟
کیوں کیا ہوا؟
ابھی آپ نے کہا کہ اللہ کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔جب تعویذ گر کے پاس اختیار نہیں،بابا کے پاس اختیار نہیں تو جادوگر کس باغ کی مولی ہے؟ بات سنو!! جس قلب پر قرآن نازل ہوا اس قلب پر لبید بن عاصم وار نہیں کر سکتا،اس غیر معمولی انسان کے دماغ کویرغمال نہیں کیا جاسکتا ہے، ایسے سو لبید بن عاصم آجائیں وہ میرے نبی ﷺ کی عزت،سوچ،خیالات،افکار،یاداشت کو متاثر نہیں کرسکتے ہیں۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ رحمت اللعاملین کو دو تین دینار کے بدلے لبید بن عاصم اپنے جادو میں پھنسائے۔
مافوق الاسباب کسی کا نفع یا نقصان کرنا یہ اختیار نبی ﷺ کو نہیں دیا گیا تھا،لیکن لبید بن عاصم یہاں چیمپئن بن گیا، کسی کو بھی یرغمال بنائے۔
المیہ یہ ہے کہ لبید بن عاصم کا یہ کمال ابوبکررضی اللّٰہ تعالٰی عنہ پر نہیں چلا،علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ پر نہیں چلا،عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ پر نہیں چلا،عثمان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ پر نہیں چلا۔
یار لیکن شیطان کی مدد جادوگر لے لیتا ہے۔
اچھا لیکن یہی شیطان حضرات کہتے ھیں تمہارے مخلص بندوں پر کوئی زور نہیں چلتا۔ کیا نبی کریم ﷺ سے زیادہ مخلص اور ایمان والا کوئی دوسرا ہوسکتا ھے؟ اگر نہیں تو شیطان کا محمدﷺ پروار کیسے چلا؟
توحید یہی ہے کہ جس طرح تعویذگر ،نجومی،بابا،ملنگ کچھ نہیں کرسکتا اسیطرح جناب لبیدبن عاصم بھی کچھ نہیں کرسکتا۔